مہوش حیات کے ٹویٹ نے حکام کو خواب خرگوش سے جگادیا

Karachi Airport

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی فلم اسٹار مہوش حیات کے توجہ دلانے پر حکام غفلت کی گہری نیند سے بیدار ہوگئے۔۔کراچی ایئر پورٹ کی حالت زار پر حکومت نے نوٹس لے لیا۔۔

وزارت اوورسیز اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ ریسورس نے اداکارہ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی شکایت کا نوٹس لے لیا گیا اور جلد متعلقہ افراد کو نوٹسز جاری کردیے جائیں گے۔۔۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کی بدقسمتی سے کراچی ائیر پورٹ پر خواتین کے لیے مختص کمرہ استعمال کرنے کا اتفاق ہوا جو انتہائی گندہ اور بدبو دار تھا۔۔وہاں انہیں لال بیگ بھی دکھائی دیئے تھے۔۔جن کی موجودگی انتہائی مضرِ صحت ہے۔

انہوں نےسوال اٹھایا تھا کہ ملک میں آنے والوں کو ہم کیا تاثر دینا چاہتے ہیں؟ اداکارہ نے یہ بھی لکھا تھا کہ یہ بنیادی سہولیات ہیں اس لیے انہیں صاف رکھیں۔

اداکار و میزبان فخر عالم نے مہوش سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ان کے ایئر پورٹ منیجرز دنیا کے سامنے اس کے ذمہ دار ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >