بالاکوٹ ڈیم کا باقاعدہ آغاز، 300 میگاواٹ بجلی ہوگی

Balakot Dam

خیبر پختونخوا حکومت نے دریائے کنہار پر بالاکوٹ ڈیم کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ۔بالاکوٹ ڈیم سے 300میگاواٹ پن بجلی پیدا کی جائے گی۔

سی پیک میں شامل سکی کناری ڈیم بھی کاغان میں دریا کنہار پر ہی تعمیر کیا جارہا ہے جو 2021میں مکمل ہوگا اور جس سے 870 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

صوبہ میں پیسکو طرز پرٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کا منصوبہ بھی زیر تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں منصوبوں سے نہ صرف بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ ہزاروں ایکڑ زمینیں سیراب ہوں گی ۔ ان دو ڈیموں کی تعمیر کے آغاز پر تحصیل بالاکوٹ کے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع بھی میسرآرہے ہیں۔

واضح رہے کہ مہمند ڈیم پر بھی تعمیر کا ایک سال پہلے باقاعدہ آغا ہوچکا ہے جس سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوسکے گی اور 17000 ایکڑ زمین سیراب ہوسکے گی۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >