جیل سے رہائی اور کینیڈا روانگی کے بعد آسیہ بی بی کی تصویر وائرل

Asia Bibi

جیل سے رہائی کے بعد آسیہ بی بی کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی، تصویر میں آسیہ بی بی فرانسیسی رائیٹر اینا ازابیلے کے ساتھ خوش گوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔

تصویر شیئر کرنے والے ایک آن لائن پیج نے اپنی ہیڈلائن میں لکھا ہے کہ رہائی کے بعد آسیہ بی بی کی پہلی تصویر آپکا دل گرما دے گی

رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ یقیناً آسیہ بی بی جس صدمے سے گزری ہیں اسکو کم کرنے میں بہت وقت لگے گا لیکن اب انہیں آزاد دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ خبر ہے کہ آسیہ بی بی فرانسیسی رائیٹر کے ساتھ مل کر بہت جلد ایک کتاب بھی لکھ رہی ہیں

Asia Bibi

تصویر کے منظر عام پر آتے ہی ٹویٹر پر لوگوں نے اپنے اپنے انداز سے دلچسپ تبصرے کئے

ایک صارف بلال فاروق کا کہنا تھا کہ”آسیہ کو آزاد دیکھنا کتنا اچھا لگ رہا ہے، جنہوں نے ایک عرصہ جھوٹے الزام کے تحت جیل میں گزارا ہے، ہمیں سلمان تاثیر اور ہر اس شخص کو یاد رکھنا چاہئے جس نے آسیہ کا مقدمہ لڑا”

ایک اور صارف نے لکھا کہ "اب یہ بات کلئیر ہے کہ سلمان تاثیر مرحوم ایک بیگناہ عورت کا مقدمہ لڑ رہے تھے، وہ اپنی ڈیوٹی کرتے ہوئے شہید ہوئے ہیں یقیناً آج وہ سر خرو ٹھہرے ہیں”

صحافی رضا احمد رومی نے لکھا ” آسیہ بی بی کو آزاد دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، یقیناً جس صدمے سے وہ گزری ہیں اسے کم ہونے میں وقت لگے گا لیکن اب امید باقی ہے”


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >