اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی روک دی

اسلام ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز نے اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق کے گھر کی نیلامی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔۔۔

درخواست میں  اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے بعد نیلامی کے احکامات کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گلبرگ لاہور کا گھر چودہ  فروری انیس سو نواسی کو اسحاق ڈار نے حق مہر کے طور پر اپنی اہلیہ کو دیا،نیب نے گھر منجمد کرتے ہوئے نیلامی کے لئے پنجاب حکومت کی تحویل میں دے دیا۔۔

عدالت نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کے ضبط شدہ گھر کی نیلامی پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سات نومبر دوہزار انیس کے احتساب عدالت کے فیصلے کو معطل کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب سے تیرہ فروری تک جواب طلب کر لیا


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>