خان صاحب کو قصور وار نہیں سمجھتے: شہرام ترکئی، عاطف خان

خان صاحب کو قصور وار نہیں سمجھتے، اب وقت بتائے گا کہ کون ٹھیک تھا اور کون غلط : شہرام ترکئی، عاطف خان

خیبر پختونخواہ کے سابق وزرا عاطف خان اور شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ وہ اپنی برطرفی کے پیچھے خان صاحب کو ذمہ دار نہیں سمجھتے انکا کہنا تھا کہ خان صاحب وفاقی اور پنجاب حکومت کی وجہ سے پہلے ہی کافی پریشر میں ہیں

ہم نے خان صاحب کو گاہے بگاہے تمام حالات سے با خبر رکھا مگر بدقسمتی سے خان صاحب پر اور بہت سے کاموں کا دباؤ ہےدونوں وزرا کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک ہی سمجھا جاتا ہے کیوں کہ بہت سی چیزوں پر ہمارا موقف ایک ہے،

انکا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ جو کچھ باتیں ہم بتاتے ہوں خان صاحب یہی سمجھتے ہوں کہ چونکہ عاطف خان وزارت اعلی کا امیدوار تھے یا بننا چاہتا تھا اس لئے یہ اپنی طرف سے باتیں کر رہے ہیں انکا کہنا تھا تحریک انصاف میں آنے کا مقصد عمران خان کے نظریے کے ساتھ چلنا تھا اور ہم اس نظریہ کے ساتھ ہیں

کے پی کے میں معاملات کابینہ میں ڈسکس نہیں ہوتے تھے، خان صاحب کے حکم پر کابینہ اجلاس میں مختلف نقاط پر اختلاف کرتے تھے عاطف خان، شہرام ترکئی

خیبر پختونخواہ کے سابق وزرا عاطف خان اور شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کو وزیر اعلی نہ بنانے کا فیصلہ خان صاحب کا ذاتی فیصلہ تھا عاطف خان نے اس بات کی تردید کی کہ وہ خود چیف منسٹر بننا چاہتے تھےانکا کہنا ہے کہ پارٹی کے اجلاس میں بھی خان صاحب کو بتاتے تھے کہ کابینہ میں بہت سے فیصلوں پر بحث نہیں ہوتی

انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے انہیں خود کئی بار کہا تھا کہ جن نقاط پر اختلاف ہو ان پر کابینہ میں بحث دونوں سابق وزرا کا کہنا تھا کہ یہ وقت ثابت کرے گا کہ کون ٹھیک تھا اور کون غلط


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>