وزارت صحت کی سگریٹ کی تشہیر پر بڑی پابندی

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے سگریٹ اشتہارات اور اسپانسرشپ پر پابندی لگا دی۔ نوٹیفکیشن میں سگریٹ اشتہارات، انڈسٹری کی اسپانسرشپ، انعامی اسکیموں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اعلانیہ کے مطابق سگریٹ کے پوسٹرز، اسکرین، سینما گھروں میں تمباکو نوشی کی مصنوعات کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔سگریٹ بنانے والی کمپنیاں کسی بھی دوکان کے اندر یا باہر کوئی اشتہار نہیں لگا سکیں گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے تمباکو مصنوعات کے تشہیر پر بھی پابندی عائد ہوگی معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کسی کو ذاتی ای میل یا ڈاک کے ذریعہ اشتہار نہیں دیا جا سکے گا، کم عمر بچے اب تمباکو مصنوعات کی اشتہاری مہم کا شکار نہیں ہوں گے۔

انکا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی کی روک تھام کے لئے موثر قانون سازی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، قانون کے اطلاق کے لئے ہر ممکن حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ ملک میں ہر سال 1 لاکھ 66 ہزار افراد تمباکو نوشی کے باعث مختلف بیماریوں سے ہلاک ہوتے ہیں


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >