ناراض بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا ، لیکن اسکی زد میں اسکا اپنا بیٹا آگیا

شوہر پر تیزاب پھینک کر فرار ہونے والی خاتون  کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔

کراچی کے علاقے عزیزآباد میں تیزاب گردی کا پیش آنے والا واقعہ جس میں تیزاب عورت پر نہیں بلکہ بیوی کی جانب سے شوہر پر پھینکا گیا تھا کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام آئی گئی۔ جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ فرزانہ نامی خاتون ہاتھ میں تیزاب کی بوتل لیے رکشے میں سوار ہو کر اپنے شوہر کے قریب رکتی ہے اور تیزاب پھینک کر وہاں سے چند ہی لمحوں میں فرار ہو جاتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کو پیش آنے والے اس واقعہ میں تیزاب گردی کرنے والی خاتون کا شوہر اور انکا 10 سالہ بیٹا زد میں آئے۔ خوش قسمتی سے تیزاب اتنا مہلک نہیں تھا جس کے نتیجے میں دونوں کا معمولی نقصان ہوا۔
پولیس کی جانب سے دونوں باپ بیٹا کو قریبی ہسپتال میں فوری طبی امداد کے لیے لے جایا گیا جہاں سے انکو طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی میں کافی عرصے سے جھگڑا چلا آ رہاتھا جس وجہ سے فرزانہ بی بی نے فرحان سے خلع لینے کا فیصلہ کیا تھا پر فرحان کی جانب سے طلاق نہ دینے پر فرزانہ نے اپنے شوہر پر تیزاب پھینکا اور فرار ہو گئی۔ جس کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

    (134 posts)

    اسلئے طلاق کا دروازہ کھلا ہے۔ بجائے کہ طلاق کو بُرا سمجھا راستہ اپناؤ۔ اب اس جاہل عورت نے اپنے بیٹے کی زندگی بھی جہنم بنا دی۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More