ترک صدر طیب اردگان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب (ویڈیو)

ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ پاکستان میرے لیے دوسرے گھر کا درجہ رکھتا ہے، کشمیر ہمارے لئے وہی ہے جو آپ کیلئے ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں مشترکہ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے طیب اردگان نے کہا کہ میں ترک عوام کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ کشمیر بھی ترکی کیلئے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کیلئے رکھتا ہے۔ ایف اے ٹی ایف میں دباؤ کے باوجود ہم پاکستان کو بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔

طیب اردگان نے کہا کہ پاکستانی کی خطے میں دہشتگردی کو ختم کرنے کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ترکی کے سرمایہ کاروں کے بڑے گروپ کے ساتھ یہاں آیا ہوں۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستانیوں کی جانب سے پرتپاک استقبال پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

ترک صدر نے کہا کہ ہم پاکستانیوں سے محبت نہیں کریں گے تو اور کس سے کریں گے، انہوں نے اپنے پیٹ کاٹ کرکے ہماری مدد کی جسے کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ ہم ترکی کیلئے سجدے میں دعائیں کرنے والوں کیسے بھول سکتے ہیں، پاکستان کے ساتھ ہمارا دل کا رشتہ ہے۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا دکھ سکھ کا رشتہ ہے اور پاکستان کی کامیابی ہماری کامیابی ہے، ترک تحریک آزادی کی حمایت میں پاکستانی خواتین نے اپنے زیور بیچ دیے، ہماری دوستی مفاد پر نہیں عشق و محبت پر مبنی ہے، میں نے پاکستان میں کبھی بھی خود کو اجنبی محسوس نہیں کیا۔۔

طیب اردگان کا مزید کہنا تھا پاکستان میرے لیے دوسرے گھر کا درجہ رکھتا ہے، پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، ان کے خلوص اور مہمان نوازی پر شکرگزار ہوں، آج پاکستان اور ترکی کے تعلقات دنیا کیلئے قابل رشک ہیں۔

ترک صدر اور وزیراعظم پاکستان پاک ترک بزنس و سرمایہ کاری فورم سےبھی خطاب کریں گے، وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترک صدر کو ایوان میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے فخر کا اعزاز ہے، رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے دوست اور مسلم امہ کے اہم رہنما ہیں، رجب طیب اردوان اس قوم کے رہنما ہیں جس سے ہمارا صدیوں پرانا رشتہ ہے۔مسئلہ کشمیر پردوٹوک مئوقف پر پاکستانی عوام رجب طیب اردوان کو سلام پیش کرتے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>