ملٹری ایجنسیز کو معلوم ہوتا ہے کون کیا کررہا ہے،وزیراعظم عمران خان

صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق حکمراں فوج سے ڈرتےتھے،کہا فوج کو معلوم ہے کہ وہ ملک کیلیے کتنا کام کررہے ہیں،سارے ادارے بہترین کام کر رہے ہیں،حکومت کا کام اداروں کی مدد کرنا ہے، سزائیں دینا عدالتوں کا کام ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو خطرہ نہیں، آئینی مدت پوری کریں گے، اتحادیوں کیساتھ معاملات طے پا گئے،  مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ وہ کسی کے اشارے پر حکومت گرانے آئے، ان کا بیان غداری کے زمرے میں آتا ہے، مولانا پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے، کرپشن کی زد میں آنے والے حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں،

ملٹری ایجنسیز کو معلوم ہوتا ہے کون کیا کررہا ہے میں نہ کرپٹ ہوں اور نہ پیسے بنا رہا ہوں جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہیں ہوتا ہے ، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے مجسٹریسی نظام لا رہے ہیں ، گندم اور چینی کے بحران پر تمام حقیقت عوام کے سامنے لائیں گے اور کوشش ہو گی دوبارہ ایسا نہ ہو

وزیراعظم عمران خان نے اپنی پارٹی میں بھی اختلافات کا اعتراف کر لیا۔۔ کہتے ہیں سیاسی جماعتوں میں اختلافات معمول کی بات ہے۔۔ دھاندلی کیخلاف تحقیقات کی پھر پیشکش کردی، کہا نئے انتخابی قوانین پر کام  کر رہے ہیں، سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ سے کرانے کو تیار ہیں، ماضی کی طرح آج تک کسی جج پرکوئی دباؤنہیں ڈالا۔۔

وزیراعظم نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ نہ کرنے کا اعلان بھی کردیا، صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ معاملات طے پا چکے ہیں، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلیے مجسٹریسی نظام لائیں گے، اوپر سے کرپشن پکڑیں گے تو بدعنوانی ختم ہوگی

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More