فیصل واڈا کے خلاف کاروائی، این سی اے برطانیہ نے عابد شیر علی کے دعوؤں کو جھٹلادیا

ن لیگی رہنما عابد شیر علی کی جانب سے تحریک انصاف کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی مبینہ طور پر برطانیہ میں مشکوک جائیدادوں پر تحقیقات کیلئے برطانوی حکام کو شکایت دائر کرنے کے دعویٰ کو برطانوی عہدیداروں نے مسترد کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برٹش نیشنل کرائم ایجنسی کے ترجمان نے کہاکہ عابد شیر علی نے لندن میں این سی اے کی پرانی عمارت کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں تجویز دی گئی تھی کہ وہ یہاں شکایت درج نہیں کراسکتے ، انہیں ایجنسی کے ہیڈکوارٹرز کا پتہ فراہم کردیا گیا جو ہماری ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔

عابد شیر علی نے ہمارے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا نہ ہمیں کوئی دستاویزات فراہم کی۔ شکایات صرف ادارے کے ووکس ہال میں قائم ہیڈ کوارٹرز میں درج کرائی جاسکتی ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق رابطہ کرنے پر ن لیگی رہنما عابد شیر علی اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور کہا کہ میں اپنے بیان پر کھڑا ہوں کہ فیصل واوڈا کی برطانیہ میں 11 جائیدادیں ہی،تمام شواہد این سی اے کو دے دیئے ہیں ، باقی این سی اے والوں پر ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عابد شیر علی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے فیصل واڈا کے خلاف برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے ) میں شکایت درج کروادی ہے۔

عابد شیر علی نے الزام عائد کیا تھا کہ فیصل واڈا کی برطانیہ میں 11 جائیدادیں ہیں لیکن وہ کیسے خریدیں یہ دیکھانے کے لیے کوئی منی ٹریل موجود نہیں۔عابد شیر علی نے تمام ثبوت نیشنل کرائم ایجنسی کو دینے کا دعویٰ کیا تھا۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >