ہوٹل میں مفت رہائش لینے کا نیا انداز،شہری نے ہوٹل میں چوہے چھوڑ دیئے


یہ تو سنا تھا کہ سہولیات حاصل کرنے کے لیے انسان نہ جانے کیا کیا پاپڑ بیلتا ہے ، لیکن کچھ ناگوار عمل کر کے اپنے لیے آسانی حاصل کرنا یہ بہت کم سننے میں آیا ہے، ایسا ہی ایک واقعہ جو امریکہ کی ریاست اوٹاوہ میں پیش آیا۔

 امریکی شہری کیہوٹل میں مفت کمرہ حاصل کرنے کے لیے ایسی عجیب حرکت ۔

یہ انوکھا واقعہ امریکی ریاست اوٹاوہ میں پیش آیا جہاں ایک 37 سالہ ریان نامی امریکی شہری چوہوں کے ہمراہ ہوٹل میں قیام کرتا ہے اور جب کمرہ چھوڑنے کا وقت آتا ہے تو چوہے چھوڑ دیتا ہے۔ اور فوری طور پر ہوٹل کے انتظامیہ سے رابطہ کرتا ہے اور یہ شکایت کرتا ہے کہ کمرے اور ہوٹل میں صفائی ستھرائی کا بہت ہی ناقص انتظام ہے جو یہاں کے رہائشیوں کےلیےناقابل برداشت ہے۔ اور ان سب باتوں کے بعد وہ ہوٹل والوں کو کرایہ دینے سے انکار کرتا ہے ۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص متعدد ہوٹلز میں ایسی عجیب حرکات کر چکا ہے متذکرہ بالا شخص کی اس انوکھی حرکت کا شکار کم و بیش تین ہوٹلز انتظامیہ ہو چکی ہیں۔تاہم اب اس کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے ابتدئی طور پر تو پولیس بھی دنگ رہ گئی تینوں ہوٹلز انتظامیہ کی جانب سے اس شخص کے خلاف شکایات درج ہو چکی ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>