ڈالر کی قیمت 22 پیسے گر کر 8 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

ٖ ڈالر کی اونچی اڑان کو زبردست مات،انٹر بینک میں ڈالر8ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 22 پیسے گر کر 8 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

ڈالر کی اونچی اڑان سے سب تھے پریشان جہاں اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جار ہی تھیں وہاں حکومت کو معاشی مسائل کا سامنا بھی تھا۔حکومتی موجودہ پالیسیوں اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کے باعث ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی یہ سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 22 پیسے کمی کے بعد 154 روپے 16 پیسے پر آگئی یاد رہے کہ انٹر بینک میں یہ ڈالر کی 13 جون 2019 کے بعد کم ترین سطح ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوکر 154 روپے 40 پیسے رہی اس کے مقابلے میں اگر گزشتہ سال ماہ جون میں ڈالر کی قیمت کا جائزہ لیا جائے تو 2019 جون میں ایک ڈالر کی قدر 163 روپے تک جاپہنچی تھی.


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>