جھل مگسی میں المناک ٹریفک حادثہ،11 افراد جاں بحق 30 زخمی

خوشیوں کے موقع پر ماتم کا سماں،بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا، 11 افراد جاں بحق اورتیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں باراتیوں سے بھری بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

جائے وقوعہ پرحادثہ کے فورا بعد لیویز اہلکاروں نےامدادی کارروائیاں  کرتے ہوئےزخمیوں کو قریبی اسپتال شہداد کوٹ منتقل کر دیا، جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ لیویز زرائع کے مطابق باراتیوں کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے.حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پولیس کا کہنا ہے کے مسافر بس ٹرک کو اوور ٹیک کر رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ضلع نارووال سےتھا۔ مزید  تفتیش جاری ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>