صدر مملکت عارف علوی کی ترک صدر طیب اردوان کو نماز جمعہ کیلئے امامت کی دعوت

ترک صدر کا دورہ پاکستان۔۔۔ طیب اردوان کی عاجزی اور انکساری باکمال

ترک صدر پاکستان آئے تو انہوں نے قدم قدم پر پاکستان سے محبت کا ثبوت دیا۔ عاجزی اور انکساری دکھائی۔۔ جب کہ کئی دلچسپ مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔۔

نماز جمعہ سے قبل صدر مملکت عارف علوی نے ترک صدرطیب اردوان کو امامت کی دعوت دی تو پھر امام نے بھی امامت کا کہہ دیا۔ امام نے کہا کہ آپ کا امامت کرنا دنیا و آخرت میں ہمارے لیے باعث سعادت ہوگا۔۔

جس پر ترک صدر نے نہایت عاجزی کا مظاہرہ کیا۔ امام کے پاس گئے خوش اخلاقی سے انہیں امامت کرنے کا کہا۔  ان لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی۔۔ اردو ترکی نے بھی ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی۔۔

ترک صدر رجب طیب اردوان تیرہ فروری کو دو روزہ دورے پر پاکستان میں موجود تھے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔۔ ایوان صدر میں نماز جمعہ کی ادائیگی بھی کی۔ خاتون اول امینہ اردوان بھی ساتھ  موجود تھیں۔

انہوں نے بھی پاکستان اورپاکستانی عوام سے محبت کو خوبصورت الفاظ میں بیان کیا۔۔ اس دورے  سے پاکستان اور ترکی کے درمیان بہترین تعلقات مزید پروان چڑھتے نظر آرہے ہیں۔ کیونکہ کشمیر جو پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ اور ترک صدر نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کی۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>