پاکستانی ڈاکٹرز کا کمال، ڈیڑھ سالہ بچے کا کٹا ہوا ہاتھ جوڑ دیا

Pakistani Hands

پاکستان کےمسیحاؤں کا کمال۔۔۔ ڈیڑھ سال کے بچے کو معذوری سے بچالیا، کٹا ہوا ہاتھ جوڑ دیا

پاکستانی ڈاکٹرز صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں، ملتان کے ڈاکٹرز نے ناممکن کو ممکن کردکھایا۔۔

نشتر پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کے ڈاکٹرز نے دیا بڑا کارنامہ انجام۔۔ ماہر سرجنز چار گھنٹے کی کامیاب سرجری کرکے ڈیڑھ سالہ بچے کا کلائی سے کٹا ہوا ہاتھ پھر سے جوڑ دیا۔۔

لیہ کے رہائشی ڈیڑھ سالہ بچے کا ہاتھ کھیلتے ہوئے ٹوکا مشین میں آ کر الگ ہوگیا تھا۔ ماہرین نے چار گھنٹے پر مشتمل پیچیدہ سرجری کے بعد کٹا ہوا ہاتھ جوڑ کر معصوم بچے کو معذوری سے بچالیا۔۔

اس سے قبل بھی دوہزار سولہ میں پشاور کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے ایک چودہ ماہ کے بچے کا کٹا ہوا ہاتھ آٹھ گھنٹے کے طویل آپریشن میں جوڑ دیا تھا۔ چودہ ماہ کے محفوظ کا ہاتھ آٹے کی چکی میں آ کر کٹ گیا تھا۔

اس طرح کے واقعات کے بعد والدین کو محتاظ رہنے کی ضرورت ہے۔۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>