لاہور: ڈراما سیریل ’عہد وفا‘ پر پابندی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈراما سیریل ’عہد وفا‘ میں ملک کے سیاستدانوں اور میڈیا کی کردارکشی کی جا رہی ہے، اس سے بیرونی دنیا میں پاکستان کا مجموعی طور پر منفی تاثر پیدا ہورہا ہے۔ اس لئے عدالت ’عہد وفا‘ نشر کئے جانے پر پابندی عائد کرے۔

ڈرامہ سریل ”عہدوفا“میں سیاستدانوں اورمیڈیا کی کردارکشی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد وحید نے محمد ذیشان کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ڈرامے میں سیاستدان،میڈیا،بیوروکریسی کے کرداردکھائے گئے ،ڈرامہ عہد وفا میں سیاستدانوں اورمیڈیا کی کردارکشی کی جارہی ہے۔

درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ اس ڈرامہ میں سیاستدانوں کی کردارکشی سے بیرونی دنیا میں پاکستان کامنفی تاثر اجاگر کیا جارہاہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈرامہ عہد وفا پرپابندی عائد کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ سیفی حسن کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈراما ’عہدِ وفا‘ 4 دوستوں کی کہانی ہے، جس میں احد رضا میر، احمد علی اکبر، اسامہ خالد بٹ اور وہاج علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اسکے علاوہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس ڈرامہ سیریل کو آئی ایس پی آر کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

  • یہ لوہار ہائیکورٹ بھی کچھ زیادہ ہی فارغ ہے۔ لیکن چونکہ بات پاکستان کی نازک ترین اور حساس ترین مخلوق یعنی سیاستدانوں کے بارے اور فوج کے خلاف ہے تو فوراً سب کچھ چھوڑ کے یہ کیس سننے بیٹھ گئی ۔۔

  • Yea the drama should be banned. Also ISPR should be fined for creating such brainwashing drama. The soldiers are representing tribal areas as they are part of another country and they are totally insecure

  • پہلے تو کسی کو پتہ ہی نہیں نہ کہ ہمارے سیاستدان کیسے ہیں بس چیییپ فیم چاہیے لوگوں کو۔۔ جسکو دیکھو درخواستیں دیتا رہتا

  • اوہ تو جو کچھ اس ڈرامے میں دکھایا گیا ہے ہمارے سیاستدانوں اور میڈیا کا کردار اس سے مختلف ہے ؟؟؟ پوری دنیا تو جیسے اندھی ہے وہ پاکستانی سیاستدانوں کی مکاریوں اور حرامزدگیوں سے واقف نہیں ہے. کوئی شرم ہوتی ہے ، کوئی حیا ہوتی ہے مگر پاکستانی سیاستدانوں کو کیا پتہ ؟؟؟ کہ وہ کیا ہوتی ہے

  • What an stupid thinking process by the petitioner!
    People need to grow up and accept the realities of life.
    Haven’t they watched the Indian and American movies criticize their political systems and functionaries?
    Please have heart n develop tolerance!
    Call an spade a spade!

  • اس ڈرامے میں فوج نے اپنے بارے میں یہ کیوں نہیں دکھایا اس قرض دار ملک پہ 4 5 دفعہ مارشلا ان کالی بھیڑوں نے لگایا ہے ۔۔۔پاکستان بچانا ہے تو فوج کو حکومت کا ماتحت کرنا ہو گا۔۔۔ان جرنیلوں سالوں نے اس غریب ملک کو اغوا کیا ہے

  • کیا بات ہے انکی
    انڈیا نے فلموں میں سیاسی اور کرپشن کا ایشو اٹھا اٹھا کر انقلاب کیا اور انکو انکے
    ان کردار کشی یاد آ رہی ہے… جو کرپٹ ہیں انک

  • پوری دنیا کو تو جیسے ہمارے سیاستدانوں اور میڈیا کی حرامزدگیوں کا پتہ ہی نہیں۔
    یہ ڈرامہ ہمارے معاشرے کی بہترین عکاسی کرتا ہے💖

  • ان بیغرتوں کو عہد وفا سے نہیں ڈرامے سے نہیں
    اس میں کالی بھیڑوں کو بے نقاب کیے جانے سے تکلیف ہو رہی ہے باہر کی دنیا میں پہلے بہت عزت بنائی ہوئی تھی ان سیاستدانوں اور میڈیا والوں نے جو اب خراب ہو رہی ہے تم لوگوں کے ڈراموں سے جو ہمارا معاشرہ خراب ہوا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے یہی بھی بتاؤ

  • Zaahir si baat hai army ne apna image to banaana hi hai na.
    Is dramay mein, bureaucracy, politicians, media, har kisi ko ganda dikhaaya gya hai. agar kisi ko paak saaf dikhaaya gya hai to wo army hai. Haan theek hai bureaucracy, politicians, media, sab ganday waaqai mein hain, lekin army bhi kisi se kam nahi hai.

  • سچ ہی تو دکھایا جا رہا ہے، ویسے کونسا پاکستانیوں کے کرتوت دنیا سے چھپے ہیں جو اس ڈرامے کے ذریعے منظرِعام پہ
    آ جایں گے، جو لوگ اس ڈرا
    مے کے خلاف ہیں در حقیقت وہ کرپٹ ہوں گے کیؤں کہ سچ کڑوا لگتا ہے

  • Pak army zindabad ISPR zindabad hum safely ye drama dekh rahe hain because of my army warna abhinandan tu aha gaya tha bhool gate ho Kia….
    India ko dekho jhote Sergical strike pe puri movie bana di un ki awam ko dekho kisi ne kuch kiya ap log b enjoy kro bro… Humari army active hai brave hai

  • ہمارے سیاستدانوں کا کردار اس سے بھی گرا ہوا ہے جو اس ڈرامہ سیریل میں دکھایا گیا ہے. یہ کمینے لوگ اصلیت کا سامنا نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی ان میں ہمت ہے اصلیت کا سامنا کرنے کی.

  • اور قسط نمبر ٢٢میں علماء کی تضحیک اور جملے کسے گئے کہ نکاح خوان سے کلمے میں سنے جائیں جائیں ایک ذمہ دار ادارے کو ایسا زیب نہی دیتا کہ وہ علما ء کی ایسی عزت اچھالے ایک عالم نہی تو کسی جرنل سے نکاحت اور

  • السلام علیکم
    عہد وفا نہیں بند ہو نا چاہیے ۔
    یہ بہت اچھا ڈراما ھے۔
    جو اس کو بند کرنے کا کہ رہے ہیں ان کو بند کردیا جائے

  • اگر ایسی کسی فضول درخواست پر لاہور ہائی کورٹ ڈرامہ پر پابندی لگاتی ہے تو کہاں گیا آپ میڈیا والوں کا “اظہار رائے کی آزادی” جیسا موقف؟ اصولاً تو اب ریاستِ پاکستان کو اس لاہور ہائی کورٹ اور اس سے فیضیاب ہونے والے سارے کرپٹ لوگوں کے کارناموں پر بھی ڈرامے بنانا چاھیے تاکہ لوگوں میں شاید کچھ شعور پیدا ہو۔

  • اگر ایسی کسی فضول درخواست پر لاہور ہائی کورٹ ڈرامہ پر پابندی لگاتی ہے تو کہاں گیا آپ میڈیا والوں کا “اظہار رائے کی آزادی” جیسا موقف؟ اصولاً تو اب ریاستِ پاکستان کو اس لاہور ہائی کورٹ اور اس سے فیضیاب ہونے والے سارے کرپٹ لوگوں کے کارناموں پر بھی ڈرامے بنانا چاھیے تاکہ لوگوں میں شاید کچھ شعور پیدا ہو۔

  • پر جب میڈیا پاکستان آرمی کے خلاف بولتا ہے ۔پاکستان کے خلاف بولتا ہے ۔ساری دنیا ۔ کے سامنے پاکستان کو منفی دکھاتا ہے
    اس وقت کسی کو کچھ نظر نہیں آتا سب سے پہلے اگر کسی کو بین کرنا چاہیے وہ اس خریدے ہوئے میڈیا کو کرنا چاہیے

  • کوئی کسی کی کردار کشی نہیں ہو رہی ہے اگر میڈیا کی کردار کشی ہو رہ ہے تو پھر میڈیا بھی بند کر دیں میڈیا روز لوگوں کی کردار کشی کرتا ہے


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >