کیماڑی میں زہریلی گیس کہاں سے لیک ہوئی؟ علی زیدی نے بتادیا

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ گیس کے اخراج کا واقعہ کسی جہاز کے لنگرانداز ہونے سے پیش نہیں آیا، جیکسن مارکیٹ کے قریب زمین سے یہ گیس نکلی ہے تاہم اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، کسی پر الزام نہیں لگا سکتا۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ ریلوے کالونی میں جیکسن مارکیٹ کے قریب پراسرار گیس کا اخراج ہوا ہے ، پراسرار گیس کے اخراج کے تعین اور تحقیقات کیلئے کے پی ٹی، پولیس اور سندھ حکومت کے پاس بھی وسائل نہیں

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ واقعے پر سوشل میڈیا پربھارتی پروپیگنڈا زیادہ لگ رہا ہے جو لوگ متاثرہ علاقے میں تھے وہی پراسرار گیس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ دمہ کے مریضوں پر زیادہ اثر ہوا۔ میں نے ہسپتال میں خود مریضوں سے ملاقات کی ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>