جاوید ہاشمی تو جاہل آدمی ہے میرا خیال تھا شیری رحمان نے چار کتابیں پڑھی ہوں گی ، حسن نثار

اللہ اس قوم کے حال پر رحم کرے جس کے لیڈر اتنے بے خبر اور جاہل ہیں۔ حسن نثار نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کو درست قرار دیدیا

Hindustan Par Turko Ki Hukumat…

Hindustan Par Turko Ki Hukumat…#GeoNews #MerayMutabiq

Posted by Geo News Urdu on Sunday, February 16, 2020

نجی ٹی وی پروگرام میں حسن نثار نے برصغیر میں ترکوں کی حکومت کی تاریخ گنوادی۔۔ حسن نثار نے کہا کہ اللہ اس قوم کے حال پر رحم کرے جس کے لیڈر اتنے بے خبر اور جاہل ہیں ۔ جاوید ہاشمی کو تو میں یونیورسٹی کے زمانے سے جانتا ہوں لیکن میرا خیال تھا کہ شیریں رحمان پڑھی لکھی خاتون ہیں۔

حسن نثار کا مزید کہنا تھا کہ جنہیں مغل کہا جاتا ہے وہ ترک ہی ہیں، بابر کے گھرانے ترک میں زبان بولی جاتی تھی فارسی درباری زبان تھی۔ یہ جو کتاب ہے جسے ہم تزکِ بابری کہتے ہیں یا بابر نامہ یہ ترکی میں لکھا گیا تھا۔ اس میں لکھتے ہیں کہ بابر کی حکومت عام طور پر خاندان مغلیہ کہلاتی ہے یہ درست نہیں کیونکہ بابر ترک تھا اور اپنے ترک ہونے پر فخر بھی کرتا تھا۔

حسن نثار نے مزید کہا کہ مغل اُن کی نظر میں بہت کمتر لفظ کی حیثیت رکھتا ہے اور ہم نے مغل اعظم کی طرز کی فلمیں دیکھ کر ایسا ہی سمجھ لیا۔ امیر تیمور برلاس تھا اور یہ آل تیمور ہیں جس کو یہ ان پڑھ سیاستدان لوگ مغل کہہ رہے ہیں۔ عمران خان کا بیان بالکل درست ہے۔

حسن نثار نے عمران خان کے بیان پر تنقید کرنیوالے لیڈران کو خوب لتاڑا اور کہا کہ عام آدمی ایسی بات کرے تو سمجھ میں آتی ہے لیکن یہ جو نام نہاد لیڈران باتیں کررہے ہیں۔ یہ شرمناک ہے۔ یہ اتنی بڑی جہالت ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>