سانحہ تیزگام کی سماعت، عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو بلانے کا اشارہ دیدیا

سانحہ تیزگام کی سماعت، عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو بلانے کا اشارہ دے دیا

انکوائری رپورٹ پیش نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے او وزارت داخلہ اور وزارت ریلوے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری ریلوے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

اپنے ریمارکس میں جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ وزیراعظم کو بھی بلاکر پوچھنا پڑے گا کہ شہری جل کر مرگئے، آپکی دو وزارتیں اس قابل نہیں کہ کچھ بتاسکیں۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں وزارتیں سوئی ہوئی ہیں۔ انکے بقول کوئی مرا ہی نہیں۔ آپ لوگوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو ڈاکخانہ سمجھ رکھا ہے۔پانچ مہینے ہوگئے، ابھی تک یہ کہا جارہا ہے کہ رپورٹ آئے گی تو دیں گے

جسٹس محسن اخترکیانی نے مزید کہا کہ اگر آپ کام نہیں کریں گے تو ہم آرڈر دیکر کام کروائیں گے۔

عدالت نے سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>