خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ، نگہت اورکزئی اسپیکر کی کرسی پر بیٹھ گئیں

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ، پیپلزپارٹی کی ایم پی اے نگہت اورکزئی اسپیکر کی کرسی پر بیٹھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، اپوزیشن ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔

احتجاج کے دوران اسوقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی اسپیکر کی کرسی پر بیٹھ گئیں اور دونوں ہاتھ اٹھاکر وکٹری کے نشان بناتی رہیں۔ اسمبلی سٹاف نگہت اورکزئی کو کرسی سے اٹھانے کی کوشش کرتا رہا لیکن نگہت اورکزئی ٹس سے مس نہ ہوئیں۔

اپوزیشن ارکان احتجاج کے دوران نعرے لگاتے رہے کہ اسپیکر گردی اور چینی گردی نہیں چلے گی اور حکومت کو دھمکی دیتے رہے کہ ہم اسمبلی نہیں چلنے دیں گے۔۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی اس سے قبل بھی دلچسپ انداز میں احتجاج کرچکی ہیں اور بالخصوص گزشتہ سینٹ الیکشن میں ہنگامہ آرائی کرکے ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالنے کی کوشش کرچکی ہیں۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>