بھارت بحران کی طرف جا رہا،اقوام متحدہ نوٹس لے،وزیر اعظم عمران خان نے خبردار کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے بھارت کو ایک مرتبہ پھر بے نقاب کر دیا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ سرحد پار انتہاپسندی پر تشویش ہے ، اقوام متحدہ نے توجہ نہ دی تو یہ بہت بڑا مسئلہ بن سکتاہے۔ وہاں کے مسلمان شدید متاثر ہونگے اور مہاجرین کا ایک نیا بحران پیدا ہو سکتا ہے اور ہمارے لئے بھی مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وہ پوائنٹ سکورنگ نہیں کررہے لیکن انہیں بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی پر تشویش ہے۔سیاسی لیڈرز نے ووٹوں کےلئے لوگوں کو تقسیم کیا ،بھارت میں متنازع شہریت بل سے20کروڑمسلمانوں کو نشانہ بنایاجا رہاہے،بی جے پی لیڈرز احتجاج کرنےوالے مسلمانوں کو پاکستان جانے کا کہتے ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں جوکچھ ہورہاہے اس پرسخت تشویش ہے۔ یہ وہ بھارت نہیں جس کومیں جانتاتھا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہایہ نہرو اورگاندھی کابھارت نہیں ہے،بی جے پی کانظریہ نازیوں سے متاثرہے۔ اقوام متحدہ نے توجہ نہ دی تومستقبل میں یہ بہت بڑامسئلہ بن کرابھرے گا۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >