کوئٹہ: شارع اقبال پر دھماکا، 10افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ: پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جب کہ 19 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

ترجمان سول اسپتال نے دھماکے میں 8 افراد جبکہ آزاد ذرائع نے 10 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔ پولیس حکام نے دھماکے کی نوعیت سے متعلق کچھ بتانے سے انکار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آس پاس کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>