چھ ماہ کی تنخواہ مانگنے پر فیکٹری مالکان کی فائرنگ،دو مزدور جاں بحق

فیکٹری مالکان نے 6 ماہ کی تنخواہ مانگنے پر 2 مزدوروں پرفائرنگ کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے فیروز والا میں 6 ماہ کی تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث مزدوروں کا احتجاج جاری تھا کہ فیکٹری مالکان نے مزدوروں پر فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر دو مزدور رضوان اور رمضان جاں بحق ہوگئے۔


مالکان کے مطابق احتجاج کرنے والے مزدوروں کی جانب سے فیکٹری میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔
واقعے کے بعد مزدور مشتعل ہوگئے اور فیکٹری میں توڑ پھوڑ کی، اور نزدیک موجود گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔ جبکہ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئےہسپتال میں منتقل کر دیااور تفتیش شروع کردی۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>