سندھ کے گوداموں سے گندم کی مزید 10ہزار بوریاں غائب

10 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں سندھ کے محکمہ خوراک کے سرکاری گودام سے غائب ہو گئیں

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع ٹھٹھہ اور سجاول کے سرکاری گوداموں سے 10 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں خورد برد کرنے کا انکشاف اس وقت منظر عام پر آیا جب ان گوداموں کے انچارچ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے درمیان کسی بات پر تنازع کھڑا ہوا۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی جانب سے کی گئی تفتیش کے دوران سجاول کے گودام سے 6 ہزار 247 اور ضلع ٹھٹھہ میں مکلی کے گودام سے 4 ہزار 485 بوریاں چرا کر بیچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جبکہ تحقیقات کے دوران گودام مں موجود گندم کی بوریوں سے گندم کی بجائے گھاس اور بھوسہ برآمد ہوا۔

مزید کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے دونوں گوداموں کے انچارجز کو اپنے عہدوں سے معطل کر کے انکے خلاف کرپشن کی تحقیقات کرنے کے لیے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ جو اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کر کے اپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گی

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More