وزیراعظم عمران خان نے عزیز میمن کے قتل کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے عزیز میمن کے قتل کا نوٹس لے لیا۔۔ آئی جی سندھ کو 72 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صحافی عبدالعزیز میمن کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے آئی جی سندھ کو 72 گھنٹے میں واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔مجرموں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

یادرہے کہ کل فواد چوہدری نے چیف جسٹس گلزاراحمد سے عزیز میمن کے قتل کا سوموٹو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا

واضح رہے کہ عزیز میمن نے بلاول کے ٹرین مارچ سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ بلاول کے ٹرین مارچ میں خواتین کو پیسے دیکر لایا جارہا ہے جس کے بعد عزیز میمن کو قتل کی دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔ عزیز میمن نے ویڈیو پیغام میں بھی کہا تھا کہ اسے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن کچھ عرصے بعد عزیز میمن کو بہیمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>