دہشتگردی روکنے کیلئے پاکستانی اقدامات پر ایف اے ٹی ایف کا اظہار اطمینان

FAF Pakistan

دہشتگردی روکنے کیلئے پاکستانی اقدامات پر ایف اے ٹی ایف کا اظہار اطمینان ۔۔

پیرس میں ایف اے ٹی ایف اجلاس کے دوسرے روز دہشت گردوں تک فنڈز کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی پیش کی گئی۔

پاکستانی حکام نے اجلاس کے شرکا کو دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ فنڈنگ روکنے کے لیے تمام اہداف پر پیشرفت کی گئی۔

ایف اے ٹی ایف نے دہشتگردی روکنے کیلئے پاکستانی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے تاہم منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت میں ملوث افراد کو سزائیں دلوانے کے لیے قوانین کو موثر بنانے اور سزاؤں پرعمل درآمد میں تیزی لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

پیرس میں جاری ایف ٹی ایف کے اجلاس کے پہلے دور میں آج پاکستانی حکام نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کو دی جانے والی سزاؤں، جرمانوں اور اب تک کی کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفد نے حافظ سعید کی عدالتی سزا کے بارے میں بھی ایف اے ٹی ایف کو آگاہ کیا۔

پہلے دن پاکستانی حکام نے ایف ٹی ایف کے اجلاس میں مزید بتایا کہ ایکشن پلان پر ٹھوس پیش رفت کرکے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خطرات پر قابو پالیا گیا ہے۔ 27 میں سے 14 پر مکمل اور 11 نکات پر جزوی طور پر عمل درآمد کرلیا گیا ہے، صرف دو نکتوں پرعمل نہیں کیا جاسکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے پہلے دور میں دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا گیا ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>