حکومت کا چینی پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے کم کر کے 5فیصد کرنے کا فیصلہ

Sugar Prices

عام آدمی کو ریلیف اور اشیا کی قیمتوں میں کمی، حکومت کا چینی پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے کم کر کے 5فیصد کرنے کا فیصلہ

فیصلے سے عام آدمی کو چینی 9 سے 10 روپے سستی ملے گی جبکہ حکومت کو 21 ارب روپے کا نقصان ہوگا، وزیر اعظم اقدامات کو حتمی شکل دیں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اشیاء صرف کی قیمتوں میں کمی کے لئے حکومت گھریلو صارفین کے لئے چینی پر جنرل سیلز ٹیکس 17 سے گھٹا کر 5 فیصد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ جس سے چینی کی قیمت جو 81 روپے فی کلو ہے، اس میں 9.72 روپے کمی آ جائے گی۔ تاہم جی ایس ٹی کم کرنے سے قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کو آئندہ تین دنوں میں حتمی شکل دیں گے۔ جس کی تصدیق وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات اسد عمر نے بھی کی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملک میں آٹے کی پیداوار دو کروڑ 43 لاکھ 58 ہزار ٹن ہے۔ جس میں سے ایک لاکھ 63 ہزار ٹن برآمد کیا گیا۔

37 لاکھ 70 ہزار ٹن آٹے کا ذخیرہ ہے جس میں سے حکومت کو دو کروڑ 79 لاکھ 70 ہزار ٹن آٹا دستیاب ہے جبکہ طلب دو کروڑ 8 ہزار ٹن کی ہے۔

وزیراعظم کو مزید بتایا گیا کہ آٹے کی اوسط قیمت 45.81 روپے فی کلو گرام ہے جو گزشتہ سال 39.50 روپے فی کلو تھی۔ شکر کی پیداوار 50 لاکھ ٹن اور ذخیرہ 5 لاکھ 37 ہزار ٹن کا ہے۔

  • total bakwas….GST sabhi khane ki chezron per kam hona chahiye lekin asl baat hai sati aur asli ashya e khord o nosh ki farahmi….iss jaali aur jhoote hisab kitab awam ko khuch matlab nahin….aur ye bhi bataiye ata aur shakar ke choron ko kya saza di??????


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >