ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن جاری،فیصل آباد میں گودام سے لاکھوں روپے مالیت کی چینی برآمد

پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، فیصل آباد میں گودام سےذخیرہ کی گئی چینی پکڑ لی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کے روز پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد کے علاقے کوکیاں والا میں ایک گودام سے 125،000 روپے مالیت کی ذخیرہ کی گئی چینی کی بوریاں پکڑ کر قبضے میں لے لیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کارروائی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ اشیائے خور و نوش کی فروخت مقرر کی گئی قیمتوں پر ہو رہی ہے یا زائد قیمت وصول کی جارہی ہے۔ دوسری طرف ،چینی کے ڈیلرز نے دعوی کیا ہے کہ وہ چینی کو ذخیرہ نہیں بلکہ وہ اسے کم قیمت اور نقصان میں فروخت کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں ہو رہی ہیں۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >