ایف بی آر کا ٹیکس نہ دینے والے ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

 

https://www.facebook.com/arynewsasia/videos/197387564974060/

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس نادہندہ ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے

ابتدائی مرحلے میں ایف بی آر نے کراچی کے 17بڑے ہسپتالوں سے ڈاکٹروں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق آمدن سے زائد اثاثے بنانے والے اور ٹیکس چوری کرنے والے ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
حکومت کی جانب سے زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوششیں تیز ہوگئیں، صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ایف بی آر نے کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے، اور کراچی شہر کے 17 ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کا ریکارڈ طلب کر کے تحقیقات شروع کردیں ہیں، ایف بی آر نے ڈاکٹروں کے بینک اکاؤنٹس اور بیرون ملک اثاثوں کی چھان بین بھی شروع کردی ہے۔

ایف بی آر نے کراچی کے ضیاالدین ہسپتال کو ڈاکٹروں کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر 25 ہزار کا جرمانہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام ہسپتال فوری طور پر اپنے ڈاکٹروں کو ریکارڈ ایف بی آر کو فراہم کریں بصورت دیگر ہسپتال کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >