مقبول ڈرامہ عہد وفا نشر ہو گا یا نہیں ؟ عدالت نے حکم جاری کر دیا

عہد وفا پر پابندی، پہلے پیمرا سے رجوع کریں عدالت آپ نے پیمرا کو درخواست نہیں دی تو یہاں کیسے آگئے ہیں

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ڈرامہ عہد وفا پر پابندی کے لئے دائر درخواست پر سماعت، عدالت نے ڈرامہ پر پابندی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی ،درخواست گزار پہلے پیمرا سے رجوع کرے،شنوائی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔

جسٹس شاہد وحید نے محمد ذیشان کی درخواست پر سماعت کی، جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ آپ کیا کرتے ہیں ؟ درخواست گزار نے جواب دیا کہ جی میں لاء کا طالب ہوں ،پھر پوچھا کہ کہاں کے رہنے والے ہیں؟ جواب ملا کہ میں مالا کنڈ کا رہائشی ہوں ، لاہور میں لاء کررہا ہوں ۔

جسٹس شاہد وحید نے پھر پوچھا آپ کو پڑھتے پڑھتے کیا سوجھی ؟ جواب دیا کہ ڈرامہ دیکھ کر دکھ ہوا اس لئے درخواست دائر کی ، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے ڈرامہ کو بند کرنے کی استدعا کی ہے ،کیا آپ نے عدالت آنے سے پہلے پیمرا کو درخواست دی ،درخواست گزار جواب دیا کہ جی پیمرا کو درخواست نہیں دی ۔ان سے شنوائی کی توقع نہیں ۔

مزید خبریں:افغان طلباء کا ریکارڈ جمع کرنے کا فیصلہ
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پہلے آپ پیمرا کو درخواست دی،شنوائی نہ ہو تو پھر عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ڈرامے میں سیاستدان ،میڈیا ،بیوروکریسی اور فوج کا کردار دکھائے گئے ، ریاست کے چار ستون ظاہر کئے گئے لیکن عدلیہ کی جگہ فوج کا کردار دکھایا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق ڈرامہ عہد وفا میں سیاستدانوں اور میڈیا کی کردار کشی کی جا رہی ہے ، عہد وفا ڈرامہ میں سیاستدانوں اور میڈیا کی کردار کشی سے بیرونی دنیا میں پاکستان بارے منفی تاثر جارہا ہے ،عدالت ڈرامہ عہدے وفا پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے،عدالت نے درخواست گزار کو پیمرا سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست مسترد کردی

    (1 posts)

    Is drama m sy dunia ko ghlt tasar jayga jabk mery oas tum ho r is jaisy kae r dramy jo hmaray apny moashry pr ghlt asar andaz ho rhy hain khas kr nojwan nasal pr uspy ksi ko koi dukh nahi huwa ya ksi ny koi darkhwast nahi di…

    (134 posts)

    ایک دو سال کے لیے عدالتیں بند کرو۔ انصاف ملتا نہیں صرف بکواس اور بکواس اور بےحد بکواس ناانصافی بیسیوں سال چلتی ہے۔

    (9 posts)

    یہ درخواست گُزار بھی سہی کسی کھوتی کا پُتر ہے رات و رات مشہور ہونے کے چکر میں جو اپنے پڑوس پہ تھوڑی بُہت باقی ہوئی ہو گی وہ بھی خراب کر دی۔

    Prime Minister (33k + posts)

    تو عدلیہ میں کسے دیکھائے؟ جسٹس منیر کو، یا جسٹس نسیم حسن شاہ کو یا جسٹس افتخار چودہری کو یا جسٹس کھوسہ کو؟

    (1 posts)

    ان بھائی صاحب کو کیا ہوا ہے شاید کسی ڈاکڑر نے غلط ٹیکہ لگا دیا ہے۔جتنی میڈیا خود سیاستدانوں کی کردار کشی کرتا ہے ڈرامے میں تو اس کے عشر عشیر بھی نہیں ہے

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More