جمائما نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کی گئی اپنی ٹویٹ ہٹا دی

سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بننے والی جمائما گولڈ سمتھ کی وزیراعظم عمران خان اور ان کی موجودہ اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے فلمی پوسٹر نما ٹویٹ غائب ہوگئی۔

گزشتہ روز جمائمہ گولڈ سمتھ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک فلمی نما پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "کون لالی ووڈ کے پوسٹر پسند نہیں کرتا؟ آج لاہور میں ایک دوست کی اس پر نظر پڑی۔ اس کا عنوان ہے تُو نے کیسا کالا جادو کیا؟” جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرنے شروع کر دیے۔ جس کے بعد جمائما ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنی رہیں۔ جبکہ اب مبینہ طور پر ان کے اکاؤنٹ سے پوسٹ غائب ہو چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر کامو خان نامی صارف نے عمران خان اور جمائما کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’ہا ہا ہا۔۔ قابل عزت خاتون (اصل میں) یہ محبت کا جادو ہے۔ کیا آپ اب تک عمران خان کی محبت میں گرفتار ہیں؟‘

ایک اور عائشہ اعجاز خان نامی صارف کا اپنی ٹویٹ میں لکھنا تھا کہ "جمائما نے ’پیرنی‘ پر تنقید کی ہے (اس کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنوں نے اپنے جوابات میں ’آپ اب بھی ہماری بھابھی ہیں‘، ’آپ بہت وفادار ہیں‘ اور ’ہم آپ کے مستحق نہیں ہیں‘ جیسے جملوں کی بھرمار کر دی۔ یہ مسخروں کا ٹولہ ہیں۔‘

میمز بائے نبیل کے اکاونٹ سے کی گئی ٹویٹ میں جمائما کی جانب سے شیئر کیے گئے پوسٹر کو جعلی قرار دے کر صارف نے پوسٹر کو فوٹو شاپ کی مدد سے تبدیل کر کے اس پر ریحام خان کو جادوگرنی کے روپ میں پیش کرتے ہوئے لکھا:  ’اچھا میڈم، مجھے اصل (جادوگرنی) کی تصور پوسٹ کرنے دیجیے۔‘

یاد رہے کہ جمائما گولڈ سمتھ برطانوی شہری ہیں اور ان کا تعلق لندن کے ایک امیر خاندان سے ہے۔ انہوں نے 1995 میں عمران خان سے شادی کی تھی۔ تاہم نو سال کے بعد ان دونوں کے درمیان 2004 میں طلاق ہو گئی تھی۔ عمران خان نے طویل عرصے تک شادی نہیں کی تھی۔ تاہم 2014 میں عمران خان نے اینکر پرسن ریحام خان سے دوسری شادی کی لیکن یہ شادی بھی کامیاب نہ ہو سکی اور محض ایک سال بعد دونوں کی طلاق ہو گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے 2018 کے عام انتخابات سے کچھ عرصہ پہلے بشریٰ بی بی س تیسری شادی کی۔ اور الیکشن جیتنے کا کریڈٹ بشریٰ بی بی کو قرار دیا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More