مریم اورنگزیب کا لاہور کوکچرستان بنانے کی شدید مذمت

Maryam Aurangzeb

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا لاہور کوکچرستان بنانے کی شدید مذمت ۔۔ دوسری جانب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں کچرے کی تصاویر شئیر کرکے عمران حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران مافیا نے پاکستان کے دل ، شہر لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا۔ وہ لوگ جو لاہور کا کچرا نہیں اُٹھا سکتے وہ شہباز شریف کی میٹرو اور اورنج لائین پہ حسد بھری تنقید کرتے تھے

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پنجاب کی ترقی کا دشمن عمران مافیا آج پنجاب پہ مسلط ہے۔ لاہور شہر کا کچرا نہ اُٹھا سکنے والے میں بدانتظامی وکرپشن کا کچرا پورے ملک میں پھیلا رہے ہیں۔ لاہور شہر کا جو کچرا نہیں اُٹھا سکتے وہ پنجاب کے عوام کی تعلیم ، صحت ، پبلک ٹرانسپورٹ کا خیال کیسے رکھیں گے؟۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے پنجاب کولوگ ہر گھڑی ہر روز یاد کرتے ہیں

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران مافیا نے دل اور پھولوں کے شہر لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ شہباز شریف نے دن رات محنت کر کے لاہور میں ایک ایک منصوبہ لگایا ،اسے پھولوں کا شہر بنایا جسے عمران مافیا نے کچرے کا ڈھیر بنا دیا۔ شہباز شریف نے پنجاب کو سڑکیں ، موٹر ویز ، میٹروز، اورنج ٹرین، ہسپتال ، سکول، کالج ، یونیورسٹیاں دیں اور عمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں سب کچرے کا ڈھیر بنا دیا

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کو 6000 میگاواٹ بجلی کے منصوبے دئیے، یہ بجلی آج پورا پاکستان استعمال کر رہا ہے اور عمران مافیا کی اٹھارہ ماہ میں کارکردگی صرف کچرے کا ڈھیر۔۔ عمران مافیا نے ملک کی معیشت ، کاروبار ، روزگار سب کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا

اس موقع پر مریم اورنگزیب نے عمران حکومت سے متعلق سوالات بھی کئے جو درج ذیل ہیں۔

جو کچرا نہیں اُٹھا سکتے وہ ملک کی معیشت کیا خاک ٹھیک کریں گے ؟

جو کچرا نہیں اُٹھا سکتے وہ ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دیں گے ؟

جو کچرا نہیں اُٹھا سکتے وہ کاروبار اور روزگار دیں گے ؟

عمران صاحب کے ذہن میں ضد، تکبر، حسد، انتقام، جھوٹ کا کچرا بھرا ہوا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>