وزیراعظم کا عوام کیلئے ریلیف پیکج،یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں واضح کمی

عوام کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلیٹی سٹورز پر موجود اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پھیلی یوٹیلیٹی سٹورز کی شاخوں پر موجود کھانے پینے کی اشیاء  خوردونوش کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی تاکہ عوام سستے نرخوں پر یوٹیلیٹی سٹورز سے روزمرہ استعمال کی اشیاء مارکیٹ سے کم قیمت میں خرید سکیں۔

اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے بعد دال چنا، دال مسور سمیت دیگر میں 5 روپے سے لیکر 30 روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گھی کی قیمت بھی کمی کے بعد 200 روپے سے کم کر کے 170 روپے مقرر کی گئی ہے۔

وزیراعظم کی طرف سے مزید سبسڈی دینے کے اعلان کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، چینی، اور دالیں وافر مقدار میں عوام کے لیے دستیاب ہیں۔ جس کا مقصد مہنگائی کی ستائی عوام کو حکومت کی جانب سے ریلیف فراہم کرنا ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More