عمر شریف کی صاحبزادی کی آپریشن کرنیوالے ڈاکٹر کی گرفتاری کیلئے چھاپے

عمر شریف کی صاحبزادی کی آپریشن کرنیوالے ڈاکٹر فواد ممتاز کی گرفتاری کیلئے چھاپے، عمر شریف کی صاحبزادی کی موت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی جانب سے عمر شریف کی صاحبزادی کی غیرقانونی آپریشن کرنیوالے ڈاکٹر فواد ممتاز کی گرفتاری کیلئے چھاپے۔۔ اتھارٹی نے گزشتہ روز تصدیق کی تھی کہ حرا عمر شریف کا آپریشن 8 روز قبل آزاد کشمیر میں کیا گیا تھا۔

دو روز قبل حرا شریف کو حالت غیر ہونے پر لاہور کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

اتھارٹی اور ایف آئی اے نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مشترکہ کارروائی کی لیکن ڈاکٹر فواد گھر سے غائب ہیں جبکہ فون کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق ڈاکٹر فواد نے چینوٹ کے علاقے سے آخری کال کی تھی۔

ڈاکٹر فواد غیر ملکیوں کی غیرقانونی پیوندکاری کے متعدد کیسز میں مطلوب ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے مطابق ڈاکٹر فواد کو 8 فروری کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، انہوں نے رائیونڈ کے علاقے میں ایک شخص کا گردہ نکالا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر فواد کے خلاف اس واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی اور اِس مقدمے میں ڈاکٹر فواد نےعبوری ضمانت کرائی تھی بعد ازاں ملزم کے پیش نہ ہونے پر اس کی ضمانت بھی خارج کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل حرا کے بھائی جواد عمر نے ڈاکٹر فواد ممتاز کے خلاف ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو درخواست دی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کی بہن 2017 سے ڈائیلاسسز کروا رہی تھی، انہوں نے ڈاکٹر فواد ممتاز سے آپریشن کروایا تو اسکی کی غفلت سے حرا عمر کا انتقال ہوگیا۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >