پولیس نے شہناز انصاری کے قاتل کو گرفتار کرنیکی بجائے ملزم کا گھر مسمار کردیا

Shahnaz Ansari

شہناز انصاری کا قاتل چار روز بعد بھی گرفت میں نہ آسکا، ملزم کا گھر مسمار

رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کا قاتل آزاد گھوم رہاہے،چار روز بعد بھی پولیس قاتل کو پکڑنے میں ناکام ہے۔ اب تک کیس میں کسی قسم کی پیش رفت بھی نہ ہوسکی۔ شہناز انصاری کو ان کی بہن کے دیور نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے ملزم وقار کھوکھر کے گھر کو ہیوی مشینری سے گرا دیا۔ جس کے باعث کرائم سین بھی ختم ہوگیا۔ پولیس نے گھر مسمار کرنے پر موقف دینے سے انکار کردیا۔۔

شہناز انصاری نے قتل سے چند روز قبل نوشہرو فیروز کے ڈپٹی کمشنر کو خط میں لکھا تھا کہ ان کے بہنوئی نے انتقال سے قبل اپنی زندگی میں تمام جائیداد بیوی کے نام کرگئے تھے، مگر اب میری بیوہ بہن کے دیور ان کو دھمکا کر جائیداد چھیننا چاہتے ہیں۔

مرحوم کی چہلم کیلئے شہناز انصاری نوشہرو فیروز میں اپنی بہن کے گھر پہنچی تو وہاں موجود ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>