پاکستان کا ایٹمی میزائل کا کامیاب تجربہ، بھارت میں لرزہ طاری: برطانوی میڈیا

پاکستانی میزائل 600 کلومیٹر تک کسی بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، بھارت میں اس تجربے نے خوف کی لہر پھیلا دی

تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کاکہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی کرورز میزائل ’رعد 2‘ کے کامیاب تجربے سے بھارت الرٹ ہوگیا ہے اور وہاں خوف کا سماں ہے کیونکہ اس اضافی صلاحیت سے پاکستان بھارت میں کسی بھی حساس ٹھکانے کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ایئرفورس نے منگل کو جوہری صلاحیت کے حامل ’رعد2‘ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا اور اس کی فوٹیج جاری کی۔ یہ میزائل 6 سو کلومیٹر دور سے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔

میزائل کی اضافی رینج میں اضافے سے بھارت میں تشویش پیدا ہوسکتی ہے۔ بھارت بھی اس سال کے اختتام پر اپنے کروز میزائل کے تجربات کرسکتا ہے۔

اسلام آباد کے سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹرٹیجک کےسینئر فلیو منصور احمد کا کہنا ہے کہ رعد2 سے پاکستان کی صلاحیتوں کی اضافہ ہوگا کہ وہ محفوظ مقامات سے بھارت کے زمین اور سمندر پر حساس ٹھکانوں کو باآسانی نشانہ بنا سکے گا۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >