رانا ثناء اللہ کے زیراستعمال گاڑی کپتان کے اہم ترین کھلاڑی کے نام کی نکل آئی

Rana Sanaullah

سیاسی ہم آہنگی، مجبوری یا کچھ اور، رانا ثنا اللہ کے زیر استعمال گاڑی علیم خان کی نکل آئی

گاڑی کچھ عرصہ قبل فروخت کی، خریدار نے اپنے نام ٹرانسفر نہیں کروائی، علیم خان

تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب آفس آمد کے وقت رانا ثنا اللہ کے زیر استعمال گاڑی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان کے نام پر نکلی۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے ریکارڈ کے مطابق وائٹ کلر کی لینڈ کروزر کی 2014 میں رجسٹریشن کی گئی، اس کو ایل ای بی 2491 نمبر الاٹ ہوا، جب رانا ثنا اللہ سے اس گاڑی کے بارے میں معلوم کیا گیا کہ یہ گاڑی تو پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان کی ہے آپ کیوں استعمال کر رہے ہیں تو رانا ثنا اللہ نے کہا مجھے نہیں معلوم کہ گاڑی عبدالعلیم خان کی ہے یہ تو میرے دوست ملک نواز نے مجھے چند دنوں کیلئے دی ہے کیونکہ میری گاڑی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے قبضے میں ہے۔ کوشش کر رہا ہوں جلد میری گاڑی مجھے مل جائے۔

اس سلسلے میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان سے رابطہ کیا گیا تو ان کے ترجمان نے کہا کہ یہ گاڑی عبدالعلیم خان کی ہی ملکیت تھی مگر کچھ ماہ قبل یہ گاڑی فروخت کر دی تھی، جس نے یہ گاڑی خریدی اس نے اپنے نام ٹرانسفر نہیں کرائی ان سے کہا ہے کہ فوری گاڑی اپنے نام پر ٹرانسفر کرائیں۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>