پیسے ختم ہو گئے!4ارب28کروڑ مزید چاہئیں،بی آر ٹی پشاورمنصوبہ 70ارب سے تجاوز کر گیا

پشاور بی آر ٹی کی لاگت49 ارب سے بڑھ کر 70 ارب سے بھی تجاوز کرگئی


پشاور بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کے باعث بجٹ میں مزید 4 ارب20 کروڑ کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد منصوبے کا کل بجٹ 70 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے, منصوبے کے پی سی آئی سیکشن کو پندرہ روز میں دوسری بار ریوائس کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے.
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلی محمود خان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں اس فیصلے کی منظوری دی گئی، اجلاس میں وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری قادر خان، پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی.
میٹنگ نے بعد بی آر ٹی کی کانٹریکٹ کمپنی کی جانب سے اضافی 4ارب 20 کروڑ کے فنڈز جاری کرنے کی درخواست جمع کروادی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی سی آئی کے تحت منظور شدہ 4 ارب 20 کروڑ جاری کیے جائیں.


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >