تختی چور عمران نے طیب اردگان ہسپتال سے شہبازشریف کی تختی اتاردی،مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی طیب اردوان ہسپتال کے توسیع منصوبے کے دوبارہ افتتاح اور شہباز شریف کے نام کی تختی اتارنے کی مذمت

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آٹا ، چینی چور عمران مافیا اٹھارہ ماہ سے نواز شریف ، شہباز شریف کے منصوبے چوری کر رہا ہے۔ منصوبہ چور عمران مافیا نے طیب اُردگان ہسپتال مظفر گڑھ کی توسیع کا افتتاح دوبارہ کیا جو شہباز شریف نے 26 مئی 2018 کو کیا تھا

اس موقع پر مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی طیب اردوان ہسپتال کے افتتاح کی ویڈیو بھی شئیر کی۔

دوبارہ افتتاح اور شہباز شریف کے نام کی تختی اتارنے کی مذمت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی طیب اردوان ہسپتال کے توسیع منصوبے کے دوبارہ افتتاح اور شہباز شریف کے نام کی تختی اتارنے کی مذمت

Posted by Awam Online on Friday, February 21, 2020

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب او کوئی شرم بھی ہوتی ہے، کوئی حیا بھی ہوتی ہے۔ عمران صاحب جن کو صبح شام چور کہتے ہیں ، جھوٹے الزامات لگاتے ہیں، صبح شام اُن کے ہی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہیں، اپنے نام کی تختی لگاتے ہیں؟

Takhti

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب نواز شریف اور شہباز شریف کو چور کہتے ہیں اور پھر انہی کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختی لگاتے ہوئے شرم بھی نہیں آتی۔ عمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں 12000 ارب کا قرضہ لیا ، اور صرف نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں پر اپنے نام تختیاں لگائیں

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو بے شرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ اتنے بے شرم ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبے چوری کرتے ہوئے ذرا سی حیا بھی نہیں آتی۔ عمران مافیا کی اٹھارہ ماہ کی کُل کاردگی نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں کی تختیاں چرانا ہے

مریم اورنگزیب نے وہ منصوبے بتادئیے جس کی تختیاں عمران خان نے چرائی ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ

نواز شریف صحت کارڈ پر انصاف کارڈ کی تختی لگائی۔
نواز شریف یوتھ پروگرام پر نوجوان پروگرام کی تختی لگائی۔
نواز شریف کے بجلی کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔
نواز شریف کی بنائی ہوئی موٹر ویز کا دوبارہ افتتاح کیا
شہباز شریف کی اورنج لائین کا افتتاح کیا
شہباز شریف کے “پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے” منصوبے کے دوبارہ افتتاح
شہباز شریف سیف سٹی پراجیکٹ کا بدحواسی میں دوبارہ افتتاح کیا
عمران مافیا کی کارکردگی کی اوقات چار سال میں پشاور میٹرو کے ڈیڑھ سو ارب کے کھڈے ہیں
عمران مافیا کی کاردگی کی اوقات اٹھارہ ماہ میں ملک کی روٹی ، آٹا ، چینی ،روزگار اور کاروبار پہ ڈاکہ ہے

نواز شریف اور شہباز شریف نے کھربوں کے منصوبے مکمل کئے اور اربوں روپے کی بچت قومی خزانے میں واپس جمع کرائی۔ مظفرگڑھ ڈی جی خان روڈ اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہوا جس کی فنڈنگ پنجاب حکومت نے دی تھی

  • 26th May 2018? Really? When PML-N govt was almost gone.

    Sirf takhti laganay say Hospital nhi ban jata, balkay oskay liye funds dena parhtay hai. Agar isi step ko the maan liya jae, toh Koi bhi government, apnay janay say 2 din pehlay Hazaro jago par Hazaro Projects par takhtiyaa laga dengi, aur phir koi bhi New government aae toh kahaygi deko yeh project toh hamara hai, q k hum ne takhti bhi lagai thi.

    Woh bat alag hai k agar os project k liye actual main koi funds reserve kiye gae ho ya os par torha boht kam bhi kar raka ho kisi government ne apnay janay say pehlay.


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >