شکریہ عمران خان!اب ہم بھی سر اٹھا کے جی سکتے ہیں،لیہ میں خاتون کا جذباتی خطاب

عمران خان نے ہمیں سہارا دیا ہے کہ سر اٹھا کے جی سکیں، اثاثہ جات پروگرام سے مستفید ہونے والی ایک خاتون کے تاثرات

وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت اثاثہ جات سکیم سے مستفید ہونے والی ایک خاتون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ، ان کا کہنا تھا کہ ہم اس قابل نہیں تھے کہ کسی سے بات کرسکیں ، خود کوئی قدم اٹھا سکیں لیکن عمران خان نے ہمیں اس موڑ پر لاکر کھڑا کیا ہے کہ آج ہم سر اٹھا کے جی سکتے ہیں۔
خاتون کا کہنا تھا کہ میں بیوہ اور بے سہارا ہوں ، جب ہمارے بچے اسکول جاتے ہوئے ہم سے کاپیوں اور دوسری چیزوں کا تقاضا کرتے تھے تو ہمیں بہت تکلیف ہوتی تھی ، اتنی آمد ن نہیں تھی کہ ان کی ضروریات پوری کرسکیں، میری گھر کے اندر ہی ایک چھوٹی سی دوکان ہے جس کی آمدنی انتہائی کم ہے وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت اثاثہ جات کی مدد سے میری آمدنی میں بہت سارا اضافہ ہوگیا۔ اب ہمیں کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ہم اپنی کفالت خود کرسکتے ہیں
ہم اس منصوبے کیلئے پوری حکومت اور عمران خان کے شکر گزار ہیں کہ اب ہم بھی اس قابل ہیں کہ سر اٹھا کے جی سکیں اور ہمارے بچوں کی ضروریات کو پورا کرسکیں۔

  • انشاءاللہ، آہستہ آہستہ پورے ملک میں غریب عوام کی بنیادی ضروریات میں بہتری آئے گی، ہمیں اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا اعتراف کرنا اور اپنی زمے داریوں کو سمجھنا اور پورا کرنا چاہیئے. اس سے قبل کی حکومتوں نے اس طرح کے اقدامات نہیں کییئے اور یہ پیسہ ان حکومتوں کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران اپنی ضروریات اور عیاشیوں و بدمعاشیوں پر صرف کرتے تھے.


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >