حکومتی کوششوں سے مہنگائی میں بتدریج کمی

عوام کے لئے خوش خبری، حکومتی کوششوں سے مہنگائی میں بتدریج کمی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کم ہو کر 97۔15 فیصد رہی جو قریب 20 فیصد تھی

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی شرح 97۔15 فیصد رہی جو گزشتہ ماہ سے کم ہے۔

رواں ہفتے تیرہ اشیا سستی ہوئی، نو اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوا رپورٹ کے مطابق انڈے چھ روپے سستے ہو کر 96 روپے پر آگئے، چکن 10 روپے سستا ہو کر 163 روپے پر آگیا اس کے علاوہ کھانے پینے کی دیگر چیزیں چینی، آلو، گڑ، لہسن اور ڈال وغیرہ بھی سستی ہوئی ہے۔

ماہرین مہنگائی میں کمی کی بڑی وجہ سپلائی چین بہتر ہونے کو قرار دی رہے ہیں۔ کیوں کہ اب مارکیٹ میں تمام اشیا وافر مقدار میں موجود ہیں۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>