شریف فیملی اب باہر سیٹل ہونا چاہتی ہے ،فواد چوہدری کے طنز کے نشتر

مسلم لیگ سے امیدیں نہ لگائیں،سیاست سے دل بھر گیا، شریف فیملی اب باہر سیٹل ہونا چاہتی ہے ،فواد چوہدری

وفاقی وزیرفوادچوہدری کے شریف خاندان پر تابڑ توڑ حملے۔ ٹویٹ پر طنز کے نشتر برسائے۔ لکھا جو سیاسی گروہ مسلم لیگ سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں

ان کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ شریف فیملی صرف ایک معاملہ چاہتی ہے کہ ان کے باقی ماندہ خاندان کو باہر جانے دیا جائے،پاکستان کی سیاست سے ان کا دل بھر چکا ہے،حمزہ اور مریم کے باہر جانے پر حکومت آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے گزشتہ روز شہبازشریف کے ایوان میں نہ آنے پر تنقید کی تھی ۔ انہوں نے  کہا تھا کہ شہبازشریف نوازشریف کوواپس لانے کی گارنٹی دے کرخود ہی غائب ہیں،اپوزیشن لیڈرکی ایوان سے غیرحاضری پروفاقی وزیرفوادچوہدری  نے اسپیکرقومی اسمبلی کو خط  میں لکھا تھا کہ شہبازشریف سے واپسی کی تاریخ پوچھی جائے

یا پھرنئےاپوزیشن لیڈرمنتخب کرنے کا عمل شروع کیا جائے۔قانون سازی میں اپوزیشن لیڈرکا اہم کردارہوتا ہے، ان کی غیرموجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت پچیس فروری تک ملتوی کر دی  تھی


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >