عوام کے سر سے 160ارب روپے کا بوجھ کم کیا جائے گا، وزیراعظم کا گرینڈ ریلیف پیکیج تیار

مہنگائی سے تنگ عوام کو ہر جگہ ریلیف ملے گا۔۔ عوام کو پھر سے سہانے خواب دکھائے جانے لگے۔۔وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے گرینڈ ریلیف پیکج تیار کرلیا ہے۔۔ وزارت خزانہ، وزارت توانائی اور دیگر ٹیمیں  ریلیف پلان کو حتمی شکل دیے رہی ہیں۔۔ گرینڈ ریلیف پیکج کی حتمی منظوری آئندہ ہفتے دی جائے گی۔

وزیراعظم نے مہنگائی میں کمی ،پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کردی ہے۔۔مہنگائی میں کمی  کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرنے کے احکامات بھی دے دیئے ہیں۔۔

ریلیف پلان کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 15روپے تک فی لٹر کمی ہوگی۔وزیراعظم ایک اجلاس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 25 سے 30 روپے کی کمی کا کہا تھا جس کی  وزارت خزانہ نے مخالفت کردی تھی۔۔

چینی پر جی ایس ٹی میں 5 تا 8 فیصد کمی جبکہ اسٹیٹ بینک کے پالیسی ریٹ 13 اعشاریہ 25 فیصد میں بھی کمی لانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

گیس ٹیرف کی مد میں 68 ارب روپے ریلیف دیا جائے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مقصد غریب عوام کو ہرحال میں ریلیف دینا ہے کیونکہ کم آمدنی والا اور تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑھتی مہنگائی میں گزارا کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >