نوجوانوں کیلئے خوشخبری!پاکستان پوسٹ میں ڈھائی لاکھ نوکریوں کا اعلان

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان پوسٹ میں مارچ سے ڈھائی لاکھ بھرتیوں کا آغاز کریں گے
ایک تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے آمدن میں 27 ملین کا اضافہ ہوا ہے.
مراد سعید نے کہا کہ حکومت بیروزگاری کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور اسی لیے مارچ سے پاکستان پوسٹ میں ڈھائی لاکھ نئی بھرتیوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا.
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پوسٹ آفس فرنچائز پروگرام لارہی ہے جس کے تحت یہ نوکریاں دی جائیں گی، پورے ملک میں ایک لاکھ پچیس ہزار فرنچائزز کھولیں گے اور اس منصوبے پر حکومت کا ایک پیسہ نہیں لگے گا، کاروبار کے آئیڈیاز دینے والوں کو حکومت کی جانب سے مالی مدد فراہم کی جائے گی


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >