کیا تحریک انصاف کی مقبولیت واقعی گرگئی ہے؟ سروے نتائج

کیا تحریک انصاف کی مقبولیت واقعی گرگئی ہے؟ ن لیگ لیڈ کررہی ہے؟ نئے سروے کے نتائج سامنے آگئے۔۔

یہ سروے آر پی پول نامی کمپنی نے کرایا جس کے مطابق تحریک انصاف کی مقبولیت نیچے آگئی ہے اور ن لیگ مقبولیت میں تحریک انصاف سے آگے ہے۔

اس پول کے مطابق اگر آج الیکشن ہوں تو ن لیگ کو 106، تحریک انصاف کو 72، پیپلزپارٹی کو 53، مولانا فضل الرحمان کی جماعت کو 13 اور ایم کیوایم کو 10 سیٹیں ملنے کی توقع ہے۔

لوگوں کا کس جماعت کی طرف کتنا رجحان ہے؟ اس پول کے مطابق ن لیگ کی مقبولیت کی شرح 30.8 فیصد، تحریک انصاف کی 29 فیصد جبکہ پیپلزپارٹی کی 14.7 فیصد ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت کتنی ہے؟ اس سروے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جو 42 فیصد تک رہ گئی ہے۔

واضح رہے کہ آر پی پول نامی کمپنی نے 2018 کے الیکشن سے پہلے بھی سروے کروایا تھا جسکے مطابق تحریک انصاف لیڈ کررہی تھی اور جب الیکشن کے نتائج ہوئے تو الیکشن نتائج اور آر پی پول کے نتائج میں زیادہ فرق نہیں تھا۔ اسی طرح اس کمپنی نے مختلف ضمنی الیکشن سے پہلے سروے کروائے جو کم و بیش ٹھیک نکلے۔

اب تحریک انصاف کی مقبولیت میں اگر کمی ہوئی ہے تو اسکی وجہ شاید تحریک انصاف کی پالیسیاں ، مہنگائی، معیشت اور پنجاب حکومت کی کارکردگی ہے۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >