پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر،سعودی عرب نے ویزہ آن آرائیول کی سہولت دے دی،عمرہ بھی ادا ہو سکے گا

سعودی عرب نے پاکستانی، بھارتی اور برطانوی، امریکی یا شینجِن ویزا رکھنے تمام درخواست گزاروں کے لیے ایک سے زائد بار داخلے کے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرادی۔

سعودی عرب نے پاکستان کیلئے ایک سال کا ملٹی پل وزٹ ویزہ متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، یہ ویزہ سعودی عرب آمد پر ایئرپورٹ پر حاصل کیا جاسکتا ہے. لیکن یہ سہولت ان پاکستانیوں کیلئے ہے جنکے پاسپورٹ پر امریکی، برطانوی یا شینجِن ویزا ہو۔

لیکن پاکستانیوں کیلئے اس سے بھی بڑی خوشی کی خبر یہ ہے کہ اس ویزے پر عمرہ کی ادائیگی بھی کی جاسکتی ہے.

یہ ویزہ کسی بھی بین الاقوامی ایئرپورٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے لیکن اس کیلئے کریڈٹ کارڈ کا ہونا لازم ہے، ویزہ فیس صرف 440 سعودی ریال رکھی گئی ہے.

ویزہ میں مسلسل 90 روز کا قیام کیا جاسکتا ہے جس کے بعد ویزہ ہولڈر کو امیگریشن کے عمل سے گزر کر ایگزیٹ کرنا ہوگا، ویزہ حاصل کرنے کی شرط یہ ہے کہ ویزہ ہولڈر پہلے وزٹ پر صرف سعودی ایئر لاینز سے ہی سفر کرے گا دوسرے وزٹس کے بعد کسی بھی ایئر لائن کے استعمال کی شرط نہیں رکھی گئی.

ویزہ پروسیس مکمل طور پر آن لائن ہے جس کیلئے پاسپورٹ جمع کروانے یا درخواست کنندہ کا ذاتی طور پر حاضر ہونا ضروری نہیں ہے، ویزہ درخواست منظور ہونے پر ای ویزہ جاری کیا جائے گا جو ایئر پورٹ پر دکھایا جاسکے گا


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >