ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی تعریفیں کرنے پر بھارتی میڈیا میں صف ماتم

صدر ٹرمپ کے خطاب پر بھارتی تجزیہ کار بھی سٹپٹا گئے ۔۔ امریکی صدر ٹرمپ کے احمدآباد میں خطاب پر بھارتی میڈیا چیخ پڑا

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی تعریف کرنا بھارتی تجزیہ کاروں سے برداشت نہ ہوا اور انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہمارے دیس میں آ کر، ہمارے اسٹیج پر اور اتنے بڑے مجمع کے سامنے پاکستان کی تعریف کر کے چلتے بنے۔ یہ کوئی موقع نہیں تھا۔ یہ پاکستان کو شہہ دینے والا بیان تھا۔ پاکستان کو تنہا کرنے کی ہماری پالیسی ناکام ہو گئی۔

ایک تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے تو چپ بھی رہ سکتے تھے۔ انہیں ایسا کہنے کی کیوں ضرورت پیش آئی؟ ایک موقع ہوتا ہے اس موقع پر بولا جاتا ہے اسلئے وہ ایک پیغام پاکستان کو دے رہے تھے کہ ہمارے بھارت سے رشتے بڑھ گئے ہیں، آپکو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

بھارتی اینکر کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کو شہہ دینے والا بیان تھا۔

ایک اور بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ امریکی صدر ہمارے دیش میں آکر ہمارے منہ پر کہتا ہے کہ پاکستان ہمارا بڑا اچھا دوست ہے۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >