اقراء کائنات کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹمارٹم رپورٹ منظرعام پر

اقراء کائنات کی پراسرار ہلاکت کا معاملہ، اقراء کائنات کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کائنات کی موت بھوکا پیاسا رکھنے کی وجہ سے ہوئی ہے اور اسکی موت بھوک کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ کائنات کے پیٹ سے زہر خورانی ، نشے کے لئے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ظاہری طور پر جسم پہ تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔

واضح رہے کہ کاشانہ سے بیاہ کر جانے والی اقراءکائنات کی شادی جون2019 میں کچا جیل روڈ کے عابد نامی شخص سے ہوئی تھی، کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ یہ شادی اقراءکائنات کی پسند سے ہوئی تھی،شادی کےایک ماہ بعد ہی گھر میں گھریلو ناچاقی پیدا ہوگئی تھی۔

کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے الزام لگایا تھا کہ کائنات کو سب نے مل کر ثبوت مٹانے کی نیت سے قتل کیا۔

اقرا کائنات کو بیمار ہونے پر بلقیس ایدھی سینٹر لاہور سے گنگا رام اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ 5 فروری کو انتقال کرگئی تھیں۔

دوسری جانب ہیڈ آف ڈیڈ ہاؤس جناح اسپتال لاہور ڈاکٹر فرحت کا کہنا ہے کہ اقرا کو کئی روز تک بھوکا اور پیاسا رکھا گیا اتنے بڑے شہر میں یہ ایک ناقابل یقین واقعہ ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>