سابق وزیراعظم نواز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ؟

نواز شریف کو ضمانت میں توسیع پر پنجاب حکومت نے ہری جھنڈی دکھادی ۔ جس پر نواز شریف نے بھی کچھ سوچ سمجھ کر پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

Nawaz Sharif london

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میری بیماری پر سیاست کی جارہی ہے عدالت کے حکم پرلندن علاج کیلئے آیا اب عدالتی حکم پر ہی وطن واپس آجاؤں گا۔۔اس سے پہلے پاناما کیس میں بھی عدالت میں پیش ہوا، بیمار بیوی کو چھوڑ کر جیل کاٹی اب بھی عدالتی فیصلے کا احترام کروں گا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نواز شریف سے ایون فیلڈ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں نواز شریف نے اپنے فیصلے کے حوالے سے شہباز شریف کو آگاہ کیا جبکہ خاندان کے دیگر افراد کو بھی بتادیا۔۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے نواز شریف کو بتایا کہ پنجاب حکومت کے فیصلے کے حوالے سے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کرینگے۔

شریف خاندان کے قریبی ذرائع نے نجی ٹی وی سی سے گفتگو کی۔۔ جس میں بتایا گیا کہ نواز شریف نے پنجاب حکومت کی جانب سے ضمانت میں توسیع نہ دینے کے فیصلے پر اظہار افسوس کیا ہے، جبکہ شریف خاندان نے نواز شریف کی وطن واپسی کے فیصلے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

  • نواز شریف کا پاکستان واپس أنا ملک پاکتان کے لیٸے نیک شگون ھوگا لیکن علاج پر سیاست کرنا اچھی بات نہی انشاء اللہ


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >