غیرملکی صحافیوں کا ابھی نندن کے طیارہ گرنے کے مقام کا دورہ

سرپرائز ڈے کو ایک سال مکمل ہونے میں ایک روز باقی، پاکستان ایئر فورس نے غیر ملکی صحافیوں کو ابھی نندن کے طیارہ گرنے کے مقام کا دورہ کروایا

Abhinanda13

صحافیوں کو اس جگہ کا دورہ کروایا گیا جہاں طیارہ گرا اور جس جگہ سے لوگوں نے ابھی نندن کو پکڑا

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان ایئر فورس نے بتایا کہ ملکی اور غیر ملکی میڈیا کا بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا طیارے گرنے کے مقام کا دورہ بدھ کے روز کرایا گیا۔ ہورا گاوں میں ایریا آپریشن کمانڈر نے میڈیا ٹیم کو گزشتہ سال 27 فروری کو ہونے والے واقعہ پر بریفنگ دی۔

ترجمان کے مطابق بھمبھر سیکٹر میں میڈیا ٹیم کو مزکورہ جگہ کا لے جایا گیا۔ ابھی نندن کو پکڑنے والے سویلین اور فوجی اہلکاروں سے بھی ملاقات کرائی گئی۔

واضح رہے کہ بھارتی طیارہ گرانے کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان اس دن کو سرپرائز ڈے کے طور پر منائے گا۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>